پی ٹی آئی سے اتحاد ہوا تو بیرسٹر سلطان کواخباریا ٹی وی سے پتاچلے گا، سردار عتیق احمد

 اسلام آباد : اسلام آباد میں پریس  کانفرنس کرتے  ہوئے  تحریک انصاف سے ا نتخابی اتحاد کے سوال اور بیرسٹر سلطان محمود کے حالیہ بیان پرآل  جموں و کشمیر کے   سربراہ سردار عتیق احمد خان نے تنقید کے نشر چلادئیے ۔

 سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ جس طرح کئی اخباروں میں کام کرکے ایک اخبار نویس سینئیر صحافی کہلاتا ہے اسی طرح سلطان محمود چوہدری بھی آزادکشمیرکے سب سے سینئیر اورتجربہ کار سیاستدان ہیں کیونکہ بیرسٹر سلطان محمود کو ہر سیاسی جماعت میں کام کرنے کا تجربہ ہے ۔ اگر کسی نے بیرسٹر صاحب سے ا تحاد کے متعلق پوچھا تو پھر ان سے بات ہوگی ۔

سردار عتیق احمد خان کاکہنا تھا کہ بیرسٹر صاحب کی پارٹی کے فیصلے اسلام آباد میں ہوتے ہیں، مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے ا تحاد سے متعلق بھی انہیں اخبار سے پتا چلے گا یاوہ ٹی وی چینلز پر سنیں گے ۔

Comments are closed.