سری نگر: کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کو 70 سال مکمل ہوگئے لیکن یہ مسئلہ کشمیر آج بھی حل طلب ہے۔
5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کی جس میں کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کی حمایت کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کشمیر میں اس کے زیرِنگرانی آزاد اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کرایا جائے گا جس کے ذریعے کشمیری عوام خود اپنے مستقبل کا تعین کرسکیں گے، لیکن نہایت افسوس ناک امر ہے کہ اس قرارداد پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور معصوم اور نہتے کشمیری عوام روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں لیکن اقوام متحدہ بھارت کے سامنے بے بس نظر آتا ہے تو انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کا کردار بھی خاموش تماشائی کا ہے۔
کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیری ایک کے بعد ایک نسل کھو رہے ہیں اور آج بھی جبر و تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Today on 5 Jan 1949,it’s 70 years since UN Security Council passsed the Resolution to give the people of J&K the universally accepted right to decide their future through UN sponsored plebiscite. As we suffer forcible control and lose generation after generation to the dispute,..
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) January 5, 2019
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پر آج اقوام متحدہ کی قراردادوں کو 70 سال ہوگئے ہیں، قرارداد میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا گیا تھا۔
Today, marks the 70th year since the UNSC’s resolution granting the right to self determination to Kashmiris was adopted – the continuing bloodbath in #IOK and unresolved #Jammu&Kashmir dispute is a collective failure of the world. #Kashmirbleeds (1/2)
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) January 5, 2019
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی اور زیرالتواء مسئلہ دنیا کی اجتماعی ناکامی ہے، پاکستان کشمیریوں کی جدجہدمیں انکی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمائت جاری رکھےگا۔
Comments are closed.