عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں امریکی فضائیہ نے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی،فضائی حملے میں ایران نواز مسلح گروہ کے 17 جنگجو ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔انسانی حقوق نے امریکی فضائی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 17 جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
عراق میں امریکی تنصیبات اور سفارت خانے پر حملوں کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ان حملوں کی اجازت دی تھی۔پینٹا گون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے گئے۔
شام کی جانب سے امریکی فوج کی کارروائی پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ایران نے بھی تاحال شام میں امریکی حملوں پر ردعمل نہیں دیا تاہم سابق صدر ٹرمپ کے عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر اقتصادی پابندی عائد کرنے سے شروع ہونے والی کشیدگی میں امریکا میں نئی حکومت آنے کے بعد بھی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔
Comments are closed.