فیصل آباد: نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں،،، پاک فضائیہ اور واپڈا کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں،،، پاک بھارت کبڈرز کے پریکٹس میچ کو دیکھنے والوں کا اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں میلہ لگ گیا۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے تیسرے روز کے مقابلوں میں زور کے جوڑ پڑے ۔خاص طور پر پاکستان پنجاب اور انڈیا کی کبڈی ٹیم میں وارم اپ میچ نے تو گویا سماں باندھ دیا ،،ریڈرز اور اسٹاپرز نے عمدہ کھیل پیش کرکے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
وارم اپ میچ میں انڈیا کے کبڈرز نے پنجاب پاکستان کو 11 کے مقابلے میں 26 پوائنٹ سے شکست دی۔انڈیا کبڈی ٹیم کے کوچ گردیب بٹو اور کپتان پرتاب سنگھ کہتے ہیں پاکستانیوں سے ملنے والی محبت سے ہمیشہ متاثر ہوتے ہیں
آرپی او غلام محمود ڈوگر فیصل آباد کہتے ہیں،،ایران اور انڈیا کی کبڈی ٹیموں نے آکر پاکستانیوں کا مان بڑھایا ہے ،،ہم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہر طرح کی کھیلوں کے لیے پرامن ملک ہے
نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں اتوار کے روز پاک فضائیہ اور واپڈا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی
Comments are closed.