یورپین کرکٹ لیگ کے لیے اسپین سے منہاج کلب نے کوالیفائی کرلیا

منہاج کرکٹ کلب اور لا مانگا کرکٹ کلب کے درمیان بیسٹ آف تھری سیریز کا انعقاد بارسلونا کے مشہور کرکٹ گرونڈ منجوئیک میں کیاگیا۔ تین میچوں کی سیریز میں پہلا میچ لامانگا کلب نے جیتا۔ پہلے میچ میں مقررہ 10 اوورزمیں لامانگا کلب نے 95 رنز بنائے جس کے جواب میں منہاج کلب صرف 89 رنز ہی سکور کرسکے۔ دوسرا میچ منہاج کلب کے نام رہا جس میں لامانگا کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 84 رنز بنائے جس کے جواب میں منہاج کلب نے ساتویں اوور میں 87 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں لامانگا کی ٹیم نے 74 رنز کا ہدف دیا جوکہ منہاج کلب نے 8 اعشاریہ 4 اوور میں 76 رنز اسکور کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔

سیریزکے بعداحتتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔تین میچوں کی سیریز میں میاں محمد خالد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

محمد اقبال چوہدری نے نیوز ڈپلومیسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ یورپین کرکٹ کونسل نے تینوں میچوں کو براہ راست نشر کیا۔ مئی میں یورپین کرکٹ کلبز کی لیگ میں منہاج کلب کی ٹیم شرکت کرے گی۔ لیگ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اسپین کی جانب سے یہ اعزاز منہاج کے حصے میں آیاہے۔ گزشتہ سال کوروناکے باعث یورپین لیگ کے میچ نہیں ہوسکے تھی تاہم اس کے لئے بھی اسپین سے منہاج ہی کی ٹیم کامیاب رہی تھی۔

Comments are closed.