اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘فیس میں کمی کا حکم صرف 22 یا 27 اسکولوں کے لیے نہیں تھا، یہ حکم پورے ملک میں 5 ہزار سے زائد فیس لینے والے تمام اسکولوں پر لاگو ہے’۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جس کو اس حوالے سے ابہام ہے وہ عدالتی حکم نامہ پڑھ کر دیکھ لے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 13 دسمبر کو سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ5 ہزار روپے سے زائد فیس لینے والے نجی سکول اپنی فیسوں میں 20 فیصد تک کمی کریں اور 2 ماہ کی چھٹیوں کی فیس کا 50 فیصد والدین کو واپس کرنے کا حکم دیا تھا
عدالت نے مزید حکم دیا تھا کہ 5 ہزار روپے سے زائد فیس لینے والے نجی سکول سالانہ 5 فیصد سے زیادہ فیسوں میں اضافہ نہیں کریں گے اور اگر اس سے زیادہ اضافہ کرنا ہوگا تو ریگولیٹری باڈی سے منظوری لینی ہوگی اور وہ بھی 8 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔
Comments are closed.