پنجاب میں سردی کی چھٹیاں ختم، اسکولز کھل گئے

لاہور/ راولپنڈی: پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوتے ہی سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے سخت سردی کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کی تھی۔ پنجاب حکومت نے 31 دسمبر کو مزید چھٹیوں کے لیے نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔جو گزشتہ روز ختم ہو گئی۔ جس کے پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول کھل گئے۔

مختلف شہروں میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز میں چھٹیوں کے بعد پہلے روز طلبہ کی اسکولوں میں حاضری کا تناسب کم رہا۔

Comments are closed.