لاہور: فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار معمر رانا نے سیاست کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
اداکار نے 6 جنوری کو لاہور میں پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
۔26 فروری 1974 کو لاہور میں پیدا ہونے والے معمر رانا نے تقریباً 23 سال قبل لولی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ وہ 2 بولی وڈ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ‘چوڑیاں’، ‘مجھے چاندچاہیے’، ‘کوئی تجھ سا کہاں’ اور ‘آزادی’ شامل ہیں۔
Comments are closed.