انتخابی اصلاحات سےکرپشن کے دروازے بند کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ روایت بن چکی ہے کہ پہلے پیسا لگا کر اقتدار میں آو اور پھر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر پیسہ پورا کرو۔انتخابی اصلاحات سےکرپشن کے دروازے بند کروں گا۔ پی ڈی ایم کو ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کے بعد کی صورتحال اور الیکشن ایکٹ کے حوالے سے غورکیاگیا۔ مریم نواز کے ملکی ایجنسیز سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی جبکہ الیکشن کمیشن کے انتظامی معاملات پر بھی سوالات اٹھائے ۔

حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں مریم نواز کے ٹکٹس چلنے کے بیان پر ممکنہ قانونی کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا،، اجلاس میں کہا گیاکہ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن جیتنے پر جشن منایا گیا،اگر ایوان کا وزیر اعظ م پر کا اعتماد نہیں تھا تو فوزیہ ارشد کیسے کامیاب ہوئیں۔ترجمانوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا،وزیر اعظم نے کہاکہ ٹریس ایبل بیلٹ پیپر چھاپنے میں کتنا وقت لگتا؟ روایت بن چکی ہے کہ پہلے پیسا لگا کر اقتدار میں آو اور پھر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر پیسہ پورا کرو۔

 وزیر اطلاعات شبلی فراز ،سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر ذیشان خانزادہ سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں،انشاء اللہ وہ کامیاب ہوں گے،انتخابی اصلاحات سےکرپشن کے دروازے بند کروں گا، پی ڈی ایم کو ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ،کوشش ہے کہ آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں ۔

Comments are closed.