ایل اوسی پر فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: بھارت اشتعال انگیزی  سے باز نہ آیا۔ ایک بار پھر  کنٹرول لائن کے باغ سرسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے  نوجوان کو شہید کر دیا۔۔ پاکستان نے واقعے پر سخت احتجاج کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  بھارتی افواج نے  لائن آف کنٹرول پر بگسار سیکٹر میں شہری آبادی کو بلااشتعال  فائرنگ  کا نشانہ بنایا جس  سے 26 سالہ شہری محمد عظیم شہید ہوگیا۔ جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے دشمن کی چیک پوسٹوں نشانہ بنایا جس کے بعد  بھارتی بندقیں خاموش ہو گئیں۔

جنگ  بندی معاہدے کی خلاف  ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے  پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ  تھمایا گیا۔

ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ  گزشتہ روز بھی بگسار سیکٹرمیں بھارتی  فائرنگ  سے معصوم  شہری کی شہادت  ہوئی۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت 2003 کے فائربندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

Comments are closed.