استعفوں کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی،جو استعفے نہیں دینا چاہتےانہیں سمجھائیں گے، مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کے بجائے حملہ آورہوگئی ۔ کہتی ہیں استعفوں پر مشاورت جاری ہے ، فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی تاہم جو استعفے نہیں دینا چاہتے ، انہیں بھی سمجھائیں گے۔۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہو اجس میں نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدار ت کی ۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، لانگ مارچ اور پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکومت عملی تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نوازنے کہاکہ قوم کو سمجھ آگئی ہوگی کہ اداروں پر تنقید اورحملہ آور ہونا کیا ہوتا ہے۔ حکومت الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کے بجائے حملہ آورہو گئی ۔

مریم نواز نے کہاکہ اسمبلیوں سے استعفوں پر مشاورت جاری ہے، جو استعفے نہیں دینا چاہتے ،انہیں بھی منائیں گے۔مریم نواز کاکہنا تھاکہ اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا۔ مہر باکس کے اندر تھی، پریزائیڈنگ آفیسر نے نا انصافی کر کے حکومتی اتحادی ہونے کا ثبوت دیا۔

Comments are closed.