مقبوضہ جموں وکشمیر کے اضلاع شوپیاں اور پلوامہ میں بھارتی مظالم کیخلاف مکمل ہڑتال

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی حالیہ بربریت میں دو نوجوانوں کو شہید کرنے اور متعدد رہائشی مکانات کو تباہ کئے جانے کے خلاف آج شوپیاں اور پلوامہ میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں اضلاع میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے راول پورہ میں تین دن تک جاری رہنے والی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید، درجنوں کو زخمی اور متعدد رہائشی مکانات کو دھماکہ خیز موادسے اڑا دیا تھا۔

دریں اثناءقابض حکام نے نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں بھاری تعداد میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیاہے۔ قابض حکام نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی ہے۔

Comments are closed.