فتوحات کا تسلسل دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں بھی برقرار رکھیں گے ،بابراعظم

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ پروٹیز کے خلاف ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے۔ ورلڈ کپ سے قبل اہم میچز ہیں، جیت سے اعتماد میں اضافہ ہوگا ،نئے کرکٹرز کیلیے بھی اچھا موقع ہے کہ پرفارمنس دکھا کر ٹیم میں اپنی جگہ پکی کریں۔

سلیکشن کے حوالے سے بابر اعظم نے کہاکہ سلیکشن میں تعمیری بحث ہوتی ہے، میٹنگ کی باتیں باہر نہیں آنا چاہییں، شرجیل خان کی فارم اچھی ہے، گیم چینج کرسکتا ہے، فٹنس پر کام ہوگا تو مزید بہتری آئے گی، فی الحال ان کو صرف ٹی ٹوئنٹی میں لیا ہے، ان کی فٹنس کا اتنا بھی مسئلہ نہیں، فرسٹ کلاس چار روزہ میچز اور پی ایس ایل بھی کھیلے ہیں، تھوڑا وزن زیادہ ہے۔

ایک سوال پر قومی ٹیم کے کپتان کاکہناتھا کہ اتھارٹی منوانے کی بات نہیں، کپتانی کرتے 18 ماہ ہوگئے، جنوبی افریقا میں بھی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، بیٹسمین جنوبی افریقی کنڈیشنز میں پرفارم کرنے کیلیے تیار ہیں۔

Comments are closed.