خراب موسم کے باعث 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی

 اسلام آباد:خراب موسم اوربارشوں کے باعث اسلام آباد میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کردی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ خراب موسم کے باعث ری شیڈول کردی گئی اور یوم پاکستان کی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔ مسلح افواج کی پریڈ مقررہ وقت پر شکرپڑیاں کے مقام پر ہی ہوگی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج نے شاندار پریڈ کے بھرپور تیاریاں مکمل ہیں۔ پاک فضائیہ کے طیاروں کی ریہرسل بھی مکمل ہو چکی ہے ۔

اسلام آباد اور راول پنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت کم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے،

Comments are closed.