اسلام آباد :سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ رینیو نہیں ہوگا،وزارت داخلہ کی جانب سے وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ نوازشریف مفرور مجرم ہیں، عدالت میں پیش ہونے تک مزیدریلیف نہیں دیاجاسکتا۔ پاسپورٹ تجدیدکے لیے درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی جائے ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے سیکریٹری وزارت خارجہ کو خط میں کہاگیاہے کہ ہائیکورٹ نے نوازشریف کومجرم قرار دیاہے جبکہ نیب کےریفرنسز میں بھی نوازشریف ڈیکلئیرڈ مجرم ہیں۔ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف کو 8ہفتے کی ضمانت ملی تھی جسکے بعد پنجاب حکومت نے ضمانت میں توسیع نہیں کی ۔نوازشریف کو سزا کی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزرنی ہے۔عدالت میں پیش ہونے تک مزیدریلیف نہیں دیاجاسکتا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے ، ان کے کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ می تین کیس جبکہ نیب میں ایک ریفرنس ہے۔نوازشریف مطمئن نہیں کرسکے کہ ان کے پاسپورٹ کی تجدید کیوں کی جائے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن نوازشریف کو تحریری جواب دے کہ ان کا پاسپورٹ رینیو نہیں کیا جاسکتا ۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان واپس آنے چاہیں تو ایمرجنسی ٹریول کیلئے درخواست دےسکتے ہیں۔
Comments are closed.