سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتارکر لیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے جمعرات کو سرینگر کے علاقے لاوے پورہ میں ایک جھڑپ کے دوران ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کی ہلاکت کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی پر تشدد کارروائی شروع کی تھی۔
بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں بڑے پیمانے پر ناکے لگائے گئے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ آئی جی پولیس کشمیر وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے اور حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
Comments are closed.