مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے کو 600روز مکمل، 323کشمیری شہید

 سرینگر: بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے اور 5اگست 2019کو مسلط کیے گئے فوجی محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔کشمیر میڈیاسروس کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیاکہ 5 اگست 2019 سے آج تک بھارتی فوجیوں نے 7خواتین سمیت 323کشمیریوں کو شہید کردیا۔

 رپورٹ  کے مطابق ان میں سے زیادہ تر  افراد کو محاصرے اور نا م نہاد سرچ آپریشنز کے دوران جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔اکثرنوجوانوں کو گھروں سے حراست میں لینے کے بعدان پر مجاہد ہونے یا پھر مجاہد تنظیموں کیساتھ کام کرنے کا الزام عائد کر کے شہید کیا گیا۔

 رپورٹ میں  مزید کہا گیا ہے کہ شہادتوں کے نتیجے میں 17خواتین بیوہ جبکہ 39بچے یتیم ہو ئے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ُپرامن مظاہرین پر فائرنگ ، پیلٹ گنز کے چھروں اور طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 1753 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ۔

State terrorism by Indian troops in occupied Kashmir-News Diplomacy

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 20 ماہ کے دوران حریت ہنماوں ، کارکنوں ، خواتین ، طلباء اور کم عمر لڑکوں سمیت کم از کم14621 افراد کو گرفتار کیاگیا اور ان میں سے ہزاروں  شہریوں پر کالے قوانین  کے تحت  جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ۔قابض بھارتی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 1008 مکانات اور عمارتیں بھی تباہ کیں۔

Comments are closed.