بھارتی مظالم تحریک آزادی کچلنے کی سوچ کا تسلسل ہے، الطاف بٹ

اسلام آباد: سینئر حریت رہنما الطاف بٹ کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگی جنون پیدا کردیا ہے جس سے عالمی امن متاثر ہونےکا خدشہ ہے، مودی سرکار کی اشتعال انگیزیاں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی بھارتی سوچ کا تسلسل ہیں۔

الطاف بٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نریندرا مودی حکومت کی مقبوضہ وادی میں بربریت سے مقبوضہ کشمیر آج پھر فلیش پوائنٹ بن چکاہے، وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے مختلف فورم پر بھارتی مظالم بے نقاب کیے جس پر نئی دہلی تلملااٹھا ہے۔

سینئر حریت رہنما نے کہاکہ بھارت کشمیریوں پر آئے روز پابندیاں لگا کرجینے کا حق چھین رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں سبز کپڑے پر پابندی مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔مقبوضہ کشمیر میں لہراتے سبز ہلالی پرچم کشمیریوں کی پاکستان سےمحبت ہے۔ انہوں نے مقبوضہ وادی میں سبز کپڑے کی فروخت اور پہننے پر پابندی انسانی حقوق کے منافی ہے،اقوام متحدہ،عالمی تنظیمیں کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے میں کردارادا کرے۔

Comments are closed.