سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کاوزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کی دنیا بھر میں پذیرائی، سعودی عرب نے بھی 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

  سعودی ولی عہد نے   کورونا کا  شکا رہونے  کی  وجہ سے  وزیر اعظم عمران  خان  سے  ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا  اور بلین ٹری مہم پر بھی  تفصیلی  گفتگو ہوئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے گرین منصوبہ شروع کرنے کو سراہا جبکہ دونوں رہنماوں نے بلین ٹری منصوبے پر مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط بھی لکھا تھا اور سعودی عرب کی جانب سے ملک میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کی۔ وزیر اعظم عمران خان کاکہناتھاکہ 2014 سے 2018 کے دوران تحریک انصا ف حکومت نے ایک ارب درخت لگائے جبکہ 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ اور ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو دورہ سعودیہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔

Comments are closed.