صادق آباد گیس پائپ لائن  سے پاور پلانٹس کو گیس فراہمی بحال

اسلام آباد: ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا  ہےکہ 36 انچ قطر کی صادق آباد گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد اس کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد پاور پلانٹس اور کھاد کمپنیوں کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق صادق آباد گیس پائپ لائن مرمت کردی گئی ہے جس کے بعد حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کو گیس فراہمی  بحال کردی گئی ہے جبکہ ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر کو بھی گیس پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

 ترجمان کے مطابق صنعتی یونٹس کو بھی گیس کی فراہمی بحال کی جارہی ہے جبکہ سی این جی سیکٹر بھی پہلے سے طے شدہ پلان کے تحت جمعہ سے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

Comments are closed.