زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر ادائیگیوں میں رکاوٹ بنیں گے، موڈیز

کراچی: عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرقرض کی ادائیگیوں کیلئےناکافی ہیں، جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق جاری کھاتوں کا خسارہ زرمبادلہ میں مسلسل کمی کا باعث بن رہا ہے،، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائراس وقت 2 ماہ کی درآمدات کے لئے بھی ناکافی ہیں۔

عالمی ریٹنگ کےادارے کا کہناہےکہ آئندہ سال بیرونی ادائیگوں کا حجم زرمبادلہ کے ذخائر سے زیادہ ہوگا،معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معیشت اس وقت سست روی کا شکار ہے۔

موجودہ حالات میں مہنگائی تو قابوں میں رہنے کا امکان ہے مگر بیرونی ادائیگیوں اور تجارتی خسارے کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہورہی ہے،جس کے لئے حکومت کو معاشی میدان میں ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ورنہ ایک قرض کو اتارنے کی خاطر حکومت مزید قرض لینے پر مجبورہوگی۔

Comments are closed.