سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مارچ میں 11بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمارکے مطابق ان میں سے تین نوجوانوںکو جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا۔ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے گزشتہ ماہ پرامن مظاہرین پر گولیوں ، پیلٹ گنوں اور آنسوگیس کے بے دریغ استعمال سے51 نوجوان شدیدزخمی ہوئے۔
اس عرصے کے دوران 110شہریوںکو گرفتار کیا گیاجن میں بیشتر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباء شامل تھے ۔ گرفتار کئے گئے شہریوں کی اکثریت پر کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔ گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران 12 گھروں اورعمارتوں کو نقصان پہنچایا۔
Comments are closed.