پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو نظر آنے کی نوید سنا دی گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو دیکھا جائے گا، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی میں انسانی آنکھ چاند کو دیکھ سکے گی۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ان شاء اللہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔

Comments are closed.