سڈنی: پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان تین روز سے جاری مذاکرات ختم ہو گئے، پاکستان کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ روکنے اور ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے تین روزہ مذاکرات مکمل ہوگئے، پاکستانی ٹیم نے ایف اے ٹی ایف کو جعلی بینک اکاؤنٹس،مشکوک ٹرانزیکشن پر بریفنگ دی۔ حکام کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے، منی لانڈرنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، کیونکہ یہ ایف اے ٹی ایف سے زیادہ پاکستان کی ضرورت ہے، ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو بتایا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے ہر کارروائی کی جائے گی۔ کالعدم تنظمیوں کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمند کیے گئے، مذاکرات کے بعد ایف اے ٹی ایف نے قرار دیا کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ پر بہتر اقدامات کیے۔
Comments are closed.