سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں مزید 7 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ درندہ صفت فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے جان محلہ میں 5 جبکہ پلوامہ کے علاقے نائی بگ میں 2نوجوان محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیے گئے۔
قابض فوج کے درندہ صفت اہلکاروں نے نام نہاد تلاشی و محاصرہ کی کارروائیوں سے قبل دونوں اضلاع میں داخلی و خارجی راستے بند کر کے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں۔ اس دوران گھر بھارتی فوجی گھر تلاشی کے دوران چادروچاردیواری کا تقدس پامال کرتے رہے، معصوم کشمیریوں کو ہراساں کیا گیا۔
Comments are closed.