اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے، جس کے بعد تمام ادویات 9 سے 15 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہیں، ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ڈریپ کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھنے سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ ادویہ سازکمپنیوں کو دوا کی پیکنگ پر قیمتوں میں کیا گیا اضافہ تحریر کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ حکومت سے بھی ادوایات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسے منظور نہیں کیا گیا تھا، اس سلسلے میں کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔
Comments are closed.