کشمیر پریمئر لیگ سے کشمیرکا کرکٹ ٹیلنٹ قومی کرکٹ ٹیم تک پہنچے گا، وزیر اعظم فاروق حیدر

  اسلام آباد :کشمیر پریمئر لیگ کے صدر اور سی ای او نے وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں کشمیر پریمئر لیگ کے انعقاد کے   حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے  کشمیر پریمئر لیگ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاکہ کشمیر پریمیئر لیگ 4 سے 14 اگست تک مظفر آباد میں ہو گی، ایونٹ کا انعقاد باعث مسرت ہے۔

 وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کشمیر پریمیئر لیگ کے منتظمین کا شکرگزار ہوں اور یہ کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا، کے  پی ایل سے کشمیر کا کرکٹ ٹیلنٹ قومی ٹیم تک پہنچے گا ۔حکومت آزادکشمیر منتظمین کی توقعات پر پورا ا ترتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔

Comments are closed.