مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر۔۔بجلی 61 پیسے فی یونٹ سستی ہونےکا امکان

مہنگائی سے پریشان بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر۔۔۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے،  نیپرا 28 اپریل کو سماعت کرے گا ۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 61 پیسے کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں دائر کی ہے، سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں ریفرنس فیول لاگت 6 روپے 22 پیسے فی یونٹ رہی ،مارچ میں پانی سے 19.42 فیصد اور کوئلے سے 30.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں مہنگے فرنس آئل سے 2.62 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.56 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 21.11 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے 10.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس کی لاگت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی ، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 28 اپریل کو سماعت کرے گا اور سماعت کے بعد قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments are closed.