پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے، انسداد منی لانڈرنگ کی نئی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے درآمدات اور برآمدت کے ذریعے ہونے والی ممکنہ منی لانڈرنگ روکنے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں، جن میں سرفہرست امپورٹ و ایکسپورٹ کے لئے مانیٹرنگ نظام کا نفاذ ہے۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ برآمدی و درآمدی مال کی قیمتوں میں ردوبدل کے ذریعے منی لانڈنگ کی جا سکتی ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل کسٹم ویلیوایشن کو مانیٹرنگ کیلئے ٹاسک سونپ دیا گیا۔
Comments are closed.