پشاور: یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں نے ڈگری لینے کیلئے پودا لگانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ احکامات کے مطابق ان طلبا کو ڈگری نہیں ملے گی جو پودا نہیں لگائے گا۔
انتظامیہ کی جانب سے کلیئرنس فارم میں پودا لگانے سے متعلق ایک الگ خانہ بنانے کے بھی احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پچھلے سال اکتوبر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا تھا اور ہر طبقے کے لوگوں کو اس میں بھرپور شرکت کی درخواست بھی کی تھی۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ کلین اینڈ گرین مہم میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔
Comments are closed.