سڈنی: آسٹریلیا نے بھارت کو پہلا ون ڈے 34 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ،چار شکار کرنے پرفاسٹ باؤلر رچرڈسن مین آف دی میچ قرار پائے۔
سڈنی کا ون ڈے آسٹریلیا کے نام، بھارتی ٹیم پہلے امتحان میں 34 رنز سے ناکام ہو گئی، کینگروز کے 288 رنز کے جواب میں کوہلی الیون کا قصہ 254 رنز پر تمام ہوا۔ روہت شرما کی سنچری بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔
میزبان ٹیم کے ۔۔جائے رچرڈسن ۔۔نے چار بھارتی بلے باز ٹھکانے لگائے۔ تین میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 15جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلاجائے گا۔
Comments are closed.