سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں رات کے کرفیو کے بعد دن کے اوقات میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں نافد کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کوونا وائرس کے مثبت کیسز میں سخت اضافے کی وجہ سے سرینگر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے اور پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ سرینگر نے شہر کے مزید آٹھ علاقوں فتح کدل ، بٹ پورہ ، چھان پورہ ، پانتھ چوک ، نوشہرہ ، روال پورہ راجباغ اور حول کوممنوعہ علاقے قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سری نگر سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ ہے جب کہ کورونا وائرس کے نام پر دن کے اوقات میں پابندیوں سے کشمیری عوام کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے، کشمیری گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سری نگر میں منگل کو سب سے زیادہ 1ہزار 1سو 44کورونا کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد وہاں پر کورونا مریضوں کی کل تعداد 40ہزار 5سو 38تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 513ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں اس وقت کورونا کے 6ہزار8سو 72فعال کیسز موجود ہیں۔
Comments are closed.