بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا طیارہ پھسل کر رن وے سے نیچے اتر گیا۔ تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، بلاول بھٹو کا نجی طیارہ  ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے لگا تو پھسل کر رن وے سے نیچے اترگیا اور 10 فٹ دور تک گیا۔

طیارے میں سوار بلاول بھٹو سمیت تمام مسافر محفوظ رہے، بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئے تھے جہاں وہ ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس روانہ ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے ہائیڈرولک بریک فیل ہوگئے تھے جس کے باعث وہ رن وے سے پھسلا، طیارہ نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے، واقعے کے بعد بے نظیر ایئر پورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔

Comments are closed.