اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد ہیں، بشیرمیمن کو فائزعیسیٰ کےخلاف کیسز بنانے یا تحقیقات کا نہیں ،خواجہ آصف کےاقامے پر تحقیقات کا کہا تھا۔ بشیر میمن جو بھی کہہ رہا ہے ،جھوٹ اور لغو ہے ۔
اینکرپرسنزسے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بشیر میمن جو بھی کہہ رہا ہے ،جھوٹ اور لغو ہے ،کسی کے خلاف مقدمات بنانے کا نہیں کہا، جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ کے خلاف ریفرنس بنانا بشیر میمن کا کام ہی نہیں تھا تو انہیں کیوں کہتا؟ خاتون اول کی تصویر کےمعاملے پر بھی مریم نوازپردہشتگردی کا مقدمہ بنانے کاکہا نہ نون اور پیپلزپارٹی کے خلاف مقدمات کا۔۔ بشیر میمن اومنی گروپ کی جے آئی ٹی کی پیشرفت پر انہیں بریف کرتے تھے، اس سے پہلے نہیں جانتا تھاکہ وہ کون ہیں۔خواجہ آصف کے معاملے پر بشیر میمن کو کہا کہ تحقیقات کریں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی وزیرخارجہ اوردفاع ہوتے ہوئے غیرملکی اقامہ اورتنخواہ لیتا ہو، خواجہ آصف کیس کی تحقیقات کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں بھی کیا گیا۔
وزیر اعظم کامزید کہناتھا کہ ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا نہیں گیا، ابوبکر خدا بخش بھی ان کے ساتھ ہوں گے، جہانگیر ترین کے معاملے میں انصاف ہوگا، جہانگیر ترین کے حوالے سے وفد نے جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیا تھا ، میں نے علی ظفر کو کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کو دیکھیں ، ایف آئی آر سمیت کہیں کوئی اثر و رسوخ تواستعما ل نہیں ہو ا۔
Comments are closed.