اسلام آباد: ہائیکورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی سے ایم ایس سی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ختم کرنے پر وائس چانسلر سے جواب طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے قائد اعظم یونیورسٹی سے ایم ایس سی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل خلیل الرحمان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے ایم ایس سی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں 32 پی ایچ ڈی پروفیسر ہیں۔ اس سال بھی ایم ایس سی کیمسٹری سال دوئم کی کلاسیں جاری ہیں، لیکن یونیورسٹی نے بغیر اطلاع ایم ایس سی کمیسٹری کے داخلے بند کر دیے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ایم ایس سی کیمسٹری کا پروگرام بند کر دیا ہے، اس اقدام سے ہزاروں طلباء و طالبات کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایم ایس سی کیمسٹری کے پروگرام کی بحالی کے احکامات جاری کرے، عدالت نے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
Comments are closed.