مرغی،چینی، آٹے سمیت 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد:رمضان المبارک میں بھی مہنگائی کے وار جاری ہیں،مرغی،چینی اور آٹے سمیت 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں۔ زندہ مرغی 27 روپے11 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 288 روپے کلو تک جاپہنچی۔ مہنگائی کی شرح 17.05 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مہنگائی اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.50 فیصد اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے زندہ مرغی 27 روپے11 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 288 روپے کلو تک جاپہنچی ۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 31 روپے 27 پیسے مہنگا ہوکر1112 روپے،چینی 78 پیسے فی کلومزید مہنگی ہوکر 96 روپے جبکہ کیلے 10 روپے 68 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ۔ مٹن 7 روپے اور بیف 5 روپے 79 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،دال مونگ،دال ماش,گھی اور تازہ دودھ کی قیمت میں بھی ا ضافہ ہوا۔

 دوسری جانب رواں ہفتے 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی،انڈے 9 روپے 52 پیسے درجن، پیاز 1روپے 38 پیسے اور آلو 62 پیسے فی کلو جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 70 روپے 95 پیسے سستا ہوا۔دال چنا،دال مسور اور لہسن بھی سستا ہوا، 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments are closed.