صادق خان 2 لاکھ سے زائد ووٹوں کی برتری سے دوسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

لندن: لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق دوسری بار انتخاب لندن کے میئر کا الیکشن جیت گئے، انہوں نے کنزرویٹوو پارٹی کے شوان بیلے کو دو لاکھ 28 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

لندن کے میئر کے انتخابات میں ان کا مقابلہ کنزرویٹو پارٹی کے شوان بیلے کے ساتھ تھا، انتخابی نتائج کے مطابق صادق خان نے 12 ہزار 6 ہزار 34 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مخالف امیدوار کو 9 لاکھ 77 ہزار 601 لینے میں کامیاب ہوئے۔

انتخابی کامیابی کے بعد صادق خان نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ عظیم شہر کو چلانے کے لئے عوام کے اعتماد کا انتہائی مشکور ہوں۔‘‘ ماضی میں انتخابی میدان مارنے والے صادق خان کو لندن کے پہلے مسلمان میئر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، صادق خان ایک غریب پاکستانی خاندان میں پیدا ہوئے ان کے والد ایک بس ڈرائیور تھے۔

Comments are closed.