پاکستانی نوجوان شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

پاکستانی نوجوان شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبز ہلالی پرچم بلند کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔

پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا،19 سالہ نوجوان شہروز کاشف نے 8849 میٹربلند چوٹی سرکرلی۔

پاکستانی کوہ پیما بلند ترین چوٹی سر کرنے والے کم عمرترین پاکستانی بن گئے۔ شہروز کاشف کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے، شہروز کاشف 17 سال کی عمر میں براڈ پیک پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔

Comments are closed.