اسلام آباد: سپریم کورٹ نےملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سےمتعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے قرار دیا ہےکہ بڑھتی آبادی ایک بم ہے۔ حکومت ، پارلیمنٹ ، مذہبی سکالر، سول سوسائٹی آبادی کم کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی وسائل پر دباؤ اور ایک بم کی طرح ہے، دو بچے فی گھرانہ سے بھی آبادی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، ریاست کے تمام ستونوں کو آبادی میں اضافہ روکنے کی سفارشات پر مل کر کام کرنا ہوگا ، یہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے ۔
عدالت کا ہدایت کی ہے کہ آبادی کم کرنے کیلئے حکومت ، پارلیمنٹ ، مذہبی سکالر اور سول سوسائٹی مل کر مہم چلائیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ بڑھتی آبادی کے خلاف پوری قوم کو جنگ لڑنا ہوگی ، آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہوگی۔
Comments are closed.