سینیٹ قائمہ کمیٹی کی موبائل درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: موبائل صارفین کے لیے خوشخبری، سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے درآمد کیے گئےموبائل فونز کی رجسٹریشن کا دورانیہ تیس روز سے بڑھا کر ساٹھ روز کرنے کی سفارش کردی ہے موبائل کی درآمد پر ٹیکسز ڈیوٹیز بھی کم کرنے کی ہدایت

سینٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موبائل رجسٹریشن کے حوالے سے صارفین کو مشکلات پر تحفظات کا اظہارکیا چئرپرسن کمیٹی روبینہ خالد نے کہاکہ رجسٹریشن کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات کا سامناہے جب بغیر تیاری کے کام شروع کیاجائے گا تو ایسا ہوگا۔

ان کاکہناتھاکہ باہر سے لائے گئے موبائل فونز کی رجسٹریشن کا دورانئیہ کم ہے سینٹر تاج آفریدی نے کہاکہ ڈیوٹیز بڑھانے سے موبائل فونز کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا مولانا غفورحیدری نے کہاکہ ڈیوٹیز اور ٹیکسز بڑھانے سے تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرات پڑے گا۔

سینٹر عتیق شیخ کا کہناتھاکہ کابینہ اور وزیرا عظم کو موبائل رجسٹریشن کے حوالے سے گمراہ کیاگیاہے انھوں نے تجویز دی کہ استعمال شدہ موبائل فونز کے ٹیکسز کے لیے الگ طریقہ کار اپنایاجائے وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایک ایسا طریقہ کارنکالنا چاہیے جس سے غریب صارفین پر کم بوجھ پڑے۔

کمیٹی کی چئیرپرسن سینٹر روبینہ خالد نے کہاکہ استعمال شدہ اور نئے موبائل فون پر ڈیوٹز کے بارے میں وضاحت کی جائےرجسٹریشن کے حوالے سے لوگ خوف میں مبتلاہیں کہ ان کے ساتھ کیاہونے جارہاہے قائمہ کمیٹی نے انٹرنیشل ٹریفک کی مانیٹرنگ کے لیے نصب کئے جانے والے سسٹم پر بریفنگ طلب کرلی ہے۔

Comments are closed.