حکومت پاکستان نے تعلیم اور روزگار کے لئے بیرون ممالک جانے والوں کو ویکسی نیشن کے حوالے سے بڑی رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ افراد کو ویکسی نیشن کیلئے عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بیرون ملک جانے والے افراد ملک میں کہیں بھی انسداد کورونا ویکسین لگوا سکیں گے۔
بیرون ملک جانے والے افراد کو سینٹرز پر ویکسینیشن کیلئے اپنے ورک پرمٹ، اقامہ یا سٹوڈنٹ ویزہ دکھانا لازمی ہو گا۔ بیرون ملک تعلیم یا ملازمت کیلئے جانے والوں کو ویکسینیشن کے حوالے سے رعایت 21 مئی سے دستیاب ہو گی۔
Comments are closed.