اسلام آباد:صدر مملکت ٖ ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیا۔ وزیراعظم ، وزیر قانون ، مشیر داخلہ اور ایف بی آر کی جانب سے بھی درخواستیں دائر کی گئیں ہیں ۔رجسٹرار آفس کے ا عتراض پر تیس روز میں ان چیمبر اپیل فائل کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق صدرمملکت نے از خود نوٹس دائرہ اختیار کے تحت آئینی درخواست دائر کی ۔ 70 صفحات پر مشتمل درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو فریق بنایا گیاہے۔ وزیراعظم ، وزیر قانون ، مشیر داخلہ اور ایف بی آر کی جانب سے بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔سپریم کورٹ ، رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک کیس میں دو مرتبہ نظرثانی نہیں ہوسکتی۔حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف تیس روز میں ان چیمبر اپیل فائل کی جائے گی ۔ وفاق کی جانب درخواستوں میں موقف ا پنایا گیاہے کہ یہ عام نہیں بلکہ کیوریٹیو نظر ثانی درخواستیں ہیں۔
و اضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ سمیت بار کونسلز کی نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے ایف بی آر سمیت تمام فورمز پر جاری قانونی کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
Comments are closed.