آزادکشمیر کے عام انتخابات ، تحریک انصاف نے ٹکٹوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد:تحریک انصاف نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیراسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواورں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے،کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔آزادکشمیرکی 45 نشستوں کے لیے300امیدواروں نے ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی۔

 فہرست کے مطابق ایل اے 1 سے اظہر صادق،ایل اے 2ظفر انور،ایل اے 3 سے بیرسٹر سلطان محمود کو ٹکٹ جاری اورایل اے 4 سے چوہدری ارشد کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔ایل اے6 سے علی شان سونی ، ایل اے7 سے چوہدری انوار الحق ،ایل اے 8 سے ظفراقبال ملک،ایل اے11چوہدری محمد اخلاق،ایل اے12، شوکت فرید ،ایل اے 14میجرریٹائرڈ لظیف خلیق اور ایل اے15 سے سردارتنویر الیاس کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ایل اے18سےسردارقیوم نیازی،ایل اے 19سے سردارارزش سدوزئی ، ایل اے 22 سےسردارصغیرچغتائی،ایل اے24 سے فہیم اختر ربانی،ایل اے25 سےسردار گل خندان کو ٹکٹ جاری کیاگیاہے ۔ایل اے 26 سے میاں شفیق،ایل اے27 سے سردار تبارک علی،ایل اے 28 سے چوہدری شہزاد، ایل اے29 سے خواجہ فاروق احمد،ایل اے 30 محمد راشد،ایل اے31 سے راجہ منصور خان کو ٹکٹ دیاگیاہے۔

ایل اے 33 سے دیوان علی خان چغتائی،ایل اے 34 سے ریاض احمد ،ایل اے35 سے مقبول احمد ،ایل اے36 سے حافظ حامد رضا،ایل اے 37 سے محمد اکمل سرگالہ،ایل اے38سے اکبر چوہدری کو بھی ٹکٹ مل گیا،ایل اے39نازیہ نیاز،ایل اے40سلیم بٹ،ایل اے41 سے غلام محی الدین دیوان ،ایل اے 42عاصم شریف،ایل اے43 جاوید بٹ،ایل اے 45 سے عبدالماجد خان کو ٹکٹ دیا گیاہے ۔

ایل اے5،ایل اے9،ایل اے10، ایل اے 13،ایل اے16،ایل اے17 کے ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے ،ایل اے 20،ایل اے 21،ایل اے23 ،ایل اے 32 اور ایل اے 44 سے بھی ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے۔پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر آزاد کشمیر کے 34 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 11نشستوں کے لیے امیدواروں کا ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments are closed.