این سی او سی کا ملک گیر ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

  اسلام آباد:این سی او سی کا ملک گیر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سال کے آخر تک سات کروڑ شہریوں کو ویکسین لگائی جائےگی ۔ویکسینیشن کے لیے صوبوں کیساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ماس ویکسی نیشن مہم تین حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے پبلک اور پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائی جائے گی ۔ عوام کو آگاہی فراہم کرنا ، ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھانا اور پاک ویک کی پیداوار میں اضافہ مہم کا حصہ ہوگا۔ویکسینیشن کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام صوبوں ، گلگت ،بلتستان اور آزادکشمیر حکومت سے مشاورت کی گئی ہے۔ میڈیا اور مذہبی رہنماوں کو بھی مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔

 این سی او سی کے دو خصوصی سیشنز میں میڈیا مالکان اور چیمبرز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور ماس ویکسینیشن مہم کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کاکہناہے کہ ویکسی نیشن مہم کا مقصد بیماری کے اثرات کو کم کرنا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں جلد مکمل طور پر بحال ہو سکیں۔

Comments are closed.