مسلم لیگ نون کا پری بجٹ سیمینار،حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو ناکام اور کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا۔۔ ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے آئندہ بجٹ سے متعلق حکومت کے اعدادوشمار کو الفاظ کا گورکھ دھندھا قرار دے دیا ،بولے،سنگین حالات حکومت کی بدترین کارکردگی وجہ سے پیدا ہوئے۔ حکومت اچھا کام کرتی توتعریف بھی کرتے۔پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کرنے والے چھ ماہ میں ایک گھر بنانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے ۔محمد زبیر نے کہاکہ وقت آگیا ہے کپتان کو تبدیل کیا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار کاانعقاد ہو اجس میں موجودہ حکومت کی تین سالہ معاشی کارکردگی پرکڑی تنقید کی گئی ۔ پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان تین برسوں میں مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی، بجٹ سے متعلق حکومت کے اعداد وشمارالفاظ کا گورکھ دھندھا ہیں، حکومتی ناکامیوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم کو معیشت کی الف ب تک نہیں آتی، سوالات اٹھ رہے ہیں ملک میں مہنگائی اور پریشانی کیوں بڑھ ہے، بولے، یہ مسئلہ ٹویٹس سے حل نہیں ہوگا، جب گھردرست نہیں ہوگا تو پھر اس طرح کے سوال تواٹھیں گے۔سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ پی ٹی آئی نے معیشت سے کھلواڑ کیا ہے، یہ موجودہ صورتحال عمران خان اور اسد عمر کی وجہ سے بنی،خان صاحب نے حکومتی قرضے اور سرکاری اداروں کے قرضے 45 ہزار ارب تک پہنچایا۔

سابق گورنرسندھ محمد زبیر عمر نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلی کرکے ہی ٹی آئی نے کامیابی حاصل نہیں کی، جب ٹیم ناکام ہوجائے تو اصل ناکامی کا ذمہ دار کپتان ہوتا ہے۔ سیمینار سے مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال ، انجینئرخرم دستگیر اور بلال اظہر کیانی نے بھی خطاب کیا۔ خرم دستگیر اپنے ساتھ آٹا ، چینی اور گھی بھی لائے اور پرائس لسٹ بھی دکھائی ۔

Comments are closed.