ڈہرکی کے قریب ریل گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 55 مسافر جاں بحق جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔
سکھر میں ڈہرکی کے قریب ٹرین کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں پر پٹڑی سے اترنے کے باعث ملت ایکسپریس کی بوگیاں دوسرے ٹریک پر گر گئیں، مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس ملت ایکسپریس کی بوگیوں سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 55 مسافر جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔جب کہ درجنوں مسافر اب بھی بوگیوں میں پھنسے ہیں۔
ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جب کہ سرسید ایکسپریس لاہورسےکراچی جارہی تھی، سرسید ایکسپریس نے ولہار اسٹیشن کو 3 بج کر 25 منٹ پر کراس کیا جب کہ ملت ایکسپریس نے ڈہرکی کو 3 بجکر30 منٹ پر چھوڑا، ماچھی گوٹھ سے ڈہرکی تک ٹریک بوسیدہ اورمرمت کرنےوالا ہے، سکھر، سرسید ایکسپریس میں 504 اور ملت ایکسپریس میں 700 سے زائد مسافر سوار تھے،حادثے میں ملت ایکسپریس کی تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں۔
حادثےکےبعد ٹرینوں کی آمدورفت کوروک دیاگیا، ترجمان ریلوے کے مطابق ملت ایکسپریس کے ڈرائیور کو دستیاب کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے ریل گاڑی پٹڑی سے اترنے کے حوالے سے آگاہ کرنا چاہیے تھا، دوسری جانب ایک زخمی مسافر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا، کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کردیا تھا مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا، ریتی کے قریب جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا، جس کے بعد بوگی الٹ گئی، بوگی الٹنے کے فوری بعد سرسید ایکسپریس آ ٹکرائی۔
#Breaking ! Really bad start of the day , train accident in Ghotki claiming lives of 30 plus people and over 50 injured. My thoughts and prayers are with the bereaved families . May Allah grant souls of those died in this accident eternal peace in heaven#ghotki#TrainAccident pic.twitter.com/sHU8rkxmVh
— M.Zahaib Nabeel (@zahaibnabeel) June 7, 2021
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹرین حادثہ کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، پاک فوج، رینجرز کے دستے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، پنوں عاقل سے پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے،ضروری ریلیف اور ریسکیو کے لئے آرمی انجینئرز کے وسائل بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے انجینئرز کی خصوصی ٹیم راولپنڈی سے جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہے، جو ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کرے گی، زخمیوں اور میتوں کو لانے کیلئے ملتان سے دو ہیلی کاپٹرز روانہ ہو رہے ہیں، امدادی سامان بھی تھوڑی دیر میں جائے حادثہ پر روانہ کر دیا جائے گا۔
Comments are closed.