سری نگر: آئی ایس پی آرکے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزنے ایک بارپھرفائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
بھارتی فورسزنے کھوئی رٹہ سیکٹر کے مقام پربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری محمد مشتاق زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شہری کو فورن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب بھی دیا۔
Comments are closed.