کشمیر پریمیئر لیگ کامیلہ سجنے کوتیار،کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کااعلان

اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ تین جولائی کو ہو گی۔ڈرافٹنگ کے ذریعے نیشنل، انٹرنیشنل اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔ کشمیرپریمیئر لیگ 4 اگست سے 14 اگست تک مظفرآباد میں کهیلی جائے گی۔

تقریب میں چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب،صدر کے پی ایل عارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد سمیت ٹیم فرنچائیز مالکان نے بهی شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تها کہ کشمیر پریمیئر لیگ بہت بڑا ایونٹ بنے جا رہا.مقبوضہ کشمیر میں اس وقت کرفیو نافظ ہے اورآزاد کشمیر میں کشمیر پریمیئر لیگ ہو رہی ہے.کشمیر پریمیئرلیگ دنیا کے لیے پیغام ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا اور آزاد کشمیر میں لیگ ہو رہی ہے.

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کے کے پی ایل کے انعقاد میں کوئی ابہام نہیں۔پی سی بی، حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر بهرپور سپورٹ کر رہی ہے.کشمیر پریمئیر لیگ میں جو چھپا ہوا ٹیلیٹ ہے اس کو سامنے لانے کا موقع ملے گا.کے پی ایل کے انعقاد کیلئے ڈھائی سال سے کوشش جاری ہے۔شہریار افریدی نے کہا کہ وسیم اکرم، وقار یونس کو جب دنیا میں کوئی نہیں جانتا تھا انہوں نے اپنی پرفارمنس سے منوایا، کے پی ایل سے کشمیر بچوں کو موقع ملے گا،دو بچے ہر میچ میں کھیلیں گے، ہم نے اپنے ہیروز پر کام نہیں کیا، پرتگال کو کرسٹیانو رونالڈو نے تبدیل کر کے رکھ دیا۔شہریار آفریدی نے کہاکے پی ایل ایک کامیاب لیگ ثابت کو گی، یہ شروعات ہو گی دہشتگردی کے بعد ٹورازم کے دروازے کھیلیں گے۔

تقریب سےصدر کے پی ایل عارف ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکشمیر پریمئیر لیگ کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔کے پی ایل کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا بهر میں جائے گا اور کے پی ایل کے بعد کهلاڑیوں کے لیے آزاد کشمیر میں ہائی پرفارمنس سینٹر بنائیں گے جہاں کهلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی ۔کے پی ایل کی ہر ٹیم میں دو کشمیری نوجوان پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

عارف ملک نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو ٹیلنٹ دیکهانے کا بہترین موقع ہے۔ پی سی بی نےکشمیر پریمیئر لیگ کی منظوری دی ہے اور کے پی ایل اور حکومت آزدکشمیر کا مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم کا معاہدہ ہو چکا ہے۔مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم 13 سال کے لیے کشمیر پریمیئر لیگ کے پاس رہے گا۔

تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے پی ایل تیمور خان کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ انٹرنیشنل سطح کی لیگ ہو گی.کشمیر پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی جیسے لیجنٹ کهلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کے پی ایل کی ڈرافٹنگ میں غیر ملکی کھلاڑی بهی شامل ہوں گے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں تلکرتنے دلشان، حرشل گبز، اویس شاہ، ٹینو بیسٹ ، ایےبی مورکل ، ویرون فیلینڈر، مونٹی پینیسار، میٹ پرائر، ریان سائڈباٹم، کرس ٹریپلیٹ اور فل مسٹرڈ بهی شامل ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی تقریب میں فرنچائیز کو پلاٹینیم پک کے لیے روائیتی کهیل پگن پگائی کے ذریعے پک آرڈر دیا گیا،باغ اسٹالینز نے پلاٹینم پک میں پہلا نمبر حاصل کیا،کوٹلی لائینز کا دوسرا مظفرآباد ٹائیگر کا تیسرا، میرپور رائلز کا چوتھا،اوورسیز وارئیرز کا پانچواں اورراولاکوٹ ہاکس کا پلاٹینم پک میں آخری نمبر رہا۔

Comments are closed.