شاہ رخ خان اپنے ڈوبتےکیریئر کوبچانے کیلئے پھرسے پُرجوش

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان گزشتہ دو برس سے مسلسل ناکامی کہ بعداپنے کیریئرکو بچانے اور بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے کیلئےہدایتکار فرحان اختر کی فلم ’ڈان 3‘ کی آفرقبول کرلی۔

حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے اپنی فلم زیرو کی ناکامی پر کھل کر بات کی اور کہا کہ اگرمیری زندگی میں چیلنجزنہ ہوتے تو میں کبھی اس مقام پرنہیں پہنچ پاتا جہاں آج ہوں۔

اب وہ دوبارہ سے فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے جارہے ہیں، جس کے لیے امید کی جارہی ہے کہ وہ ’ڈان 2‘ کی طرح ان کے لیے کامیاب ثابت ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم ساز سدھارتھ رائے کپور کی فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کے لیے انکار کردیا ہے جس میں انہیں ایک سائنسدان کا کردار نبھانا  تھا تاہم انہوں نے ہدایت کار فرحان اختر کی ’ڈان 3‘ میں جلوہ گر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ قیاس آرائیاں تھیں کہ ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار دپیکا پڈوکون نبھائیں گی، جس کی تردید کردی گئی تھی۔

فلم کی مکمل کاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Comments are closed.