ہجیرہ : حلقہ ایل اے19 پونھ 2 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار سعود صادق نے کہاہے کہ 25 جولائی پاکستان پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ہو گا۔ پیپلز پارٹی عوامی قوت سے ہجیرہ کی چھینی ہوئی سیٹ واپس لیکر رہے گی ۔شہید بھٹو اور بے نظیر شہید کی پارٹی کا مقابلہ پارٹیاں بدلنے سے نہیں نظریات اور افکار پر قائم رہنے سے ہی ممکن ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما نے کہاکہ سابق اسپیکر سردار غلام صادق مرحوم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں ۔ سردار غلام صادق نے سیاست میں راواداری کو فروغ دیتے ہوئے اپنے مخالفین کے بھی دل جیتے ،مسلم لیگ سمیت دیگر پارٹیوں سے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
سردار سعود صادق نے ان خیالات کا اظہار اپنی انتخابی مہم کے دوران دیساہ،ناڑیاں ،دیوی گلی اور سیراڑی کے مقام پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار سعود صادق نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر نون لیگ کو عوامی عدالت میں چیلنج کرتی ہے،اب کی بار حلقہ کے عوام کو جھوٹے اعلانات سے دھوکہ نہیں دیاجاسکتا، حکمرانوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں۔
اس موقع پردیساہ ہلوٹیاں کے مقام پر ملک زاہد ،ملک صغیر اورمحمد ظہیر نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکی اور اس عزم کا اظہار کیاکہ سردارسعود صادق کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کریں گے ۔
Comments are closed.